ندیم افضل چن کا رحیم یار خان میں ڈاکوئوں سے مقابلے میںشہید ہونیوالے 5 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت

پنجاب کے دل میں ڈاکو راج قبول نہیں، فیصلہ کن اقدام ہونا چاہئے، پولیس اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی، بیان

جمعہ 1 اگست 2025 22:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے رحیم یار خان میں ڈاکوئوں سے مقابلے میںشہید ہونیوالے 5 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا نے فرض کی راہ میں جان دی، قوم کو ان پر فخر ہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں ندیم افضل چن نے کہاکہ پولیس اہلکاروں کی شہادت پر ہر دل رنجیدہ ہے،عوام کا مطالبہ ہے کہ مجرموں کو فوری کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ رحیم یار خان میں پولیس پر حملہ امن و امان کے لیے خطرناک اشارہ ہے، یہ ڈاکو نہیں دہشت گرد ہیں ان کو جلد سے جلد کچلنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکوئوں کے خلاف سخت کارروائی ناگزیر ہو چکی ہے،پنجاب کے دل میں ڈاکو راج قبول نہیں، فیصلہ کن اقدام ہونا چاہیے۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔