اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کو کالا شاہ کاکو کے قریب پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار

جمعہ 1 اگست 2025 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لاہور سے راولپنڈی جانے والی اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کو کالا شاہ کاکو کے قریب پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےمتاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک پیغام میں انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی ہونے والے مسافروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ۔