لندن میں کاروبار سے وابستہ حلقہ شرقی باغ کے نوجوان رہنماء سردار شاہد آفتاب چغتائی کی مسلم لیگ میں شمولیت

جمعہ 1 اگست 2025 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) لندن میں کاروبار سے وابستہ حلقہ شرقی باغ کے نوجوان رہنماء سردار شاہد آفتاب چغتائی مسلم لیگ میں شامل ہوگئے۔جمعہ کو اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں شاہد آفتاب چغتائی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری،مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر،سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدرخان،سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق،سابق وزراء راجہ مشتاق منہاس،راجہ محمد یاسین خان،شوکت شاہ،سردارنسیم احمد سرفراز اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ن لیگی قائدین نے کہا کہ آئندہ سال آزاد کشمیر میں عام انتخابات ہونے جارہے ہیں، مسلم لیگ ن ان انتخابات میں بھرپور تیاری سے شرکت کرے گی۔ کارکنوں کو عزت اور ترجیح دیں گے۔الیکٹیبلز کو جماعت میں شامل کرنے کی بجائے اپوزیشن میں بیٹھنا چاہیے۔مقررین نے کہا کہ آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی۔