Live Updates

مانسہرہ،بالاکوٹ روڈ پر بارش کے باعث نالے میں موٹر سائیکل سوار بہہ گیا،لاش نکال لی گئی

ہفتہ 2 اگست 2025 13:25

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) ایبٹ آباد۔ 02 اگست (اے پی پی):مانسہرہ میں بالاکوٹ روڈ پر بسیاں کے قریب بارش کے باعث فرش نالے میں موٹر سائیکل سوار بہہ گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق بالاکوٹ روڈ پر بسیاں کے علاقے میں شدید بارش کے باعث فرش نالے میں پانی کے بہاؤ کی وجہ سے ایک موٹر سائیکل سوار شخص تیز پانی میں بہہ گیا جسکا موٹر سائیکل قریب سے مل گیا،واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور آپریشن کا آغاز کر دیا۔کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد متوفی کی لاش ریسکیو ٹیم نے نکال کر سول ہسپتال بالاکوٹ منتقل کر دی،متوفی کی شناخت سید مصدق شاہ سکنہ پھگلہ عطر شیشہ کے نام سے ہوئی۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات