سرگودھا ،چینی کی قلت کی شکایات پر مافیا کیخلاف کارروائی ، 19مقدمات درج ، 16افراد گرفتار

ہفتہ 2 اگست 2025 16:24

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)سرگودھا شہر میں چینی کی قلت کی شکایات پر مافیا کے خلاف کارروائی میں 19مقدمات درج کر کے 16افراد کو گرفتار اور ڈیلرز کو دو لاکھ 55 ہزار جرمانہ کیا گیا ،جبکہ ضلعی انتظامیہ نے شہر میں یومیہ ضرورت سے دگنی چینی کی سپلائی کا دعویٰ کر دیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر میں چینی کی قلت کی شکایات پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ شہر میں یومیہ ضرورت سے دگنی چینی کی سپلائی جاری ہے گزشتہ دو روز میں 160میٹرک ٹن چینی شہر میں فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد وسیم نے بتایا کہ 9گاڑیاں اور گذشتہ روز 7گاڑیاں چینی شہر پہنچی ہیں جس میں نون شوگر ملز سے 8اور یونی کول شوگر ملز سے 8گاڑیاں آئیں یہاں شہر میں یومیہ ضرورت تقریباً 70میٹرک ٹن ہے۔ڈی سی نے کہا کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر چینی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے اور چینی کی سپلائی و تقسیم کے عمل کی سخت نگرانی کی جارہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ذخیرہ اندوزوں کے کارروائی کر رہے ہیں،دو ہفتے میں 570ریٹیلرز اور 15ہول سیلرز کی دکانیں چیک جبکہ 19مقدمات درج کر کے 16افراد کو گرفتار کر لیا گیا اور ہول سیلرز پر 2لاکھ 55ہزار، ریٹیلرز پر 9لاکھ 8ہزار 500جرمانہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :