عمرکوٹ،جشنِ آزادی اور "معرکہ حق" کے تھیم کے تحت یلی کا انعقاد

ہفتہ 2 اگست 2025 16:56

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) ضلع انتظامیہ عمرکوٹ اور محکمہ تعلیم کی مشترکہ تعاون سے اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی سٹھیو کی قیادت میں جشنِ آزادی اور "معرکہ حق" کے تھیم کے تحت ایک شاندار واک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ھائی سکول ون میں اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی نے پرچم کشائی کی اور پاکستانی پرچم کو سلامی دی، ریلی کا آغاز گورنمنٹ ہائی اسکول ون عمرکوٹ سے ہوا جو پریس کلب عمرکوٹ تک جاری رہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی او ایجوکیشن ہائر سیکنڈری عنایت اللہ کنبھر، ڈی او پرائمری چندن لال اوڈ، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر عمرکوٹ رام چند اوڈ، پرنسپل ہائی اسکول ون دلیپ کمار، رحمدانی کرکٹ اکیڈمی کے صدر و سینیئر صحافی رسول بخش رحمدانی، سینیئر اساتذہ نظر محمد درس، بشیر کھوسو، ٹاؤن آفیسر محمد اویس سمیجو، محکمہ اطلاعات، محکمہ سوشل ویلفیئر، سرکاری افسران، سول سوسائٹی کے نمائندگان، این جی اوز کے نمائندوں کنیا موہن لال، عیدل کنبھر، صحافیوں، اور اسکولوں کے طلباء کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم، پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر آزادی، حب الوطنی، اتحاد، اور حق و سچ کی حمایت میں نعرے درج تھے۔\378