چینی کمپنی کا پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کااعلان

اتوار 17 اگست 2025 17:00

چینی کمپنی کا پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کااعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)چینی الیکٹرک گاڑی ساز کمپنی ’’لیٹن آٹو گروپ‘‘نے پنجاب میں چھوٹے الیکٹرک وہیکلز کی تیاری کیلئے پلانٹ لگانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے جنرل منیجرکی سربراہی میں 15 رکنی وفد نے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے لاہور میں ملاقات کی جس میں منصوبے کی تفصیلات پر گفتگو ہوئی۔ وزیر صنعت نے وفدکو حکومت پنجاب کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی اور بتایا کہ سرمایہ کاروں کیلئے خصوصی معاشی زونز میں پلانٹ لگانے پر دس سال کی انکم ٹیکس چھوٹ اور مشینری کی ڈیوٹی فری درآمد جیسی سہولیات دی جا رہی ہیں۔