خاتون سمیت چور گینگ کے دو ارکان گرفتار ،مسروقہ سامان برآمد

ہفتہ 2 اگست 2025 17:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس تھانہ کورال اور وویمن پولیس سٹیشن نے مربوط کوششوں کے ذریعے وفاقی دارالحکومت میں چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ایک خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ہفتہ کو ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت وقاص اور اللہ رکھی کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزمان کو تکنیکی نگرانی اور انسانی ذہانت کے موثر استعمال کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ان کے قبضے سے موبائل فون اور ایک لیپ ٹاپ سمیت مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ترجمان کے مطابق آئی سی ٹی پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) محمد جواد طارق کی زیر نگرانی شہر بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے اور چوری سے متعلق جرائم کی روک تھام کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں کر رہی ہے۔ڈی آئی جی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔