اٹک پولیس نے رقم ادھار لیکرجعلی چیک دینے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

ہفتہ 2 اگست 2025 17:32

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) اٹک پولیس نے خاتون سے ذاتی تعلقات کی بناء پر رقم ادھار لیکر جعلی چیک دینے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی اٹک میں مسماۃ میمونہ نساء زوجہ خرم سکنہ محلہ شیڈ ، نزد ریلوے پارک اٹک شہر نے تحریری درخواست دی کہ شیخ شامیر ولد شیخ محمد شاہد سکنہ محلہ شیڈ اٹک شہر جو میرا محلے دار ہے اسکا ہمارے گھر آناجانا اور اچھے گھریلو تعلقات تھے جس نے مجھ سے نقد رقم مبلغ 3 لاکھ 20 ہزار روپے ادھار لئے اور ایک ماہ بعد واپس کرنے کا وعدہ کیا کو مقرہ وقت پر اس سے واپسی کا تقاضا کیا تو شیخ شامیر ٹال مٹول سے کام کرنے لگا اور مزید وقت لیا جو میں نے مزید ایک ماہ کا وقت دیا اور مجھے ایک چیک دیا ،چیک اپنے بینک اکاؤنٹ میں جمع کروایا تو شیخ شامیر کے اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے پر ڈس آنر ہو گیا جسکی درخواست پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے نامزد ملزم ایف آئی آر کی گرفتاری کا تحرک شروع کر دیا۔

\378

متعلقہ عنوان :