پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ،جوس بنانے والی جعلی فیکٹری سیل،جعلی دودھ تلف ،مقدمات درج

ہفتہ 2 اگست 2025 22:08

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے جوس بنانے والی جعلی فیکٹری سیل ،جعلی دودھ کی بھاری کھیپ تلف کر دی گئی مقدمات درج کرلئے گئے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی ساہیوال کے چھاپے ٹھٹھہ بہادر سنگھ میں جعلی برانڈ کے جوس تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ ئی گئی اور فیکٹری مالک محمد اشرف کی موجودگی میں 36 لیٹر تیار شدہ جوس اور بوتلوں کی بھاری تعداد ٹیم نے قبضہ میں لے لی اور فیکٹری سیل کر دی اور نمونہ جات میں جوس مضر صحت پا یا گیا۔

(جاری ہے)

چک 134نو ایل بائی پاس پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی بناوٹی دودھ کا ٹینکر 12 ہزار لیٹر پکڑ لیا جو کمیکل سے تیارجعلی پایا گیا دودھ کے سپلائی کرنے والے محمد اجمل، محمد محسن اور مالک روف احمد بھٹی کے خلاف جعلی دودھ سپلائی کرنے کے مرتکب پا ئے گئے ۔اور وہ کافی عرصہ سے یہ دھند ہ کر رہے تھے۔ پولیس نور شاہ او ر غلہ منڈی نے دو مقدمات منیر احمد اور محمد علی قیصر فوڈ اتھارٹی آفیسروں کی مدعیت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کی دفعات 22 اے ,23, 24 اے 28, اور 32 کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :