سابق وفاقی وزیر حاجی حنیف طیب کا ٹرین حادثے پرافسوس کااظہار

ہفتہ 2 اگست 2025 22:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے لاہورسے راولپنڈی جانے والی اسلام آبادایکسپریس کالاشاہ کاکواورمرید کے کے درمیان ٹرین حادثے پرافسوس کااظہارکیاحادثہ میں 6بوگیا ں پٹڑی سے اترگئیں اور 3مکمل طورپراُلٹ گئیں جس کے نتیجے میں 50سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیںایک کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

حاجی محمدحنیف طیب نے حادثہ کی اعلیٰ سطحی انکوائری کروانے کی اپیل کرتے ہوئے زخمی مسافروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی ۔ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب کا مزید کہنا تھا کہ مسافر اورمال بردارٹرینو ں کے پٹڑیوں سے اُترنے اورمختلف نوعیت 45سے زائد حادثے رونما ہوچکے ہیں یہ بھی سننے میں آتاہے کہ چلتی ٹرینو ں کے ایئرکنڈیشنزخراب اورانجن ہیٹ اًپ ہونے کی وجہ سے بھی کئی ٹرینوں کودوران سفر روک دیاجاتاہے بعض ٹریک تو کئی سوسال پرانے ہیں جن کی مرمت کے مناسب دیکھ بھال نہیں کی جاتی غیر معیاری اورناقص انفراسٹریچر ٹرین حادثات کا سبب بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ یہ بات توجہ طلب ہے کہ جب بھی کوئی ٹرین حادثہ ہوتاہے تو اُس کیلئے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی جاتی جب رپورٹ پیش کی جاتی ہے تواُس پر کئی انکشافات سامنے آتے ہیں لیکن چند دن گزرنے کے بعد یہ رپورٹ بھی الماریوں میں بندکردی جاتی ہے ٹرین حادثات کی وجوہات میںجو خامیاں ہوتی ہیں اُس کو درست کرنے کے کوئی اقدامات نہیں کئے جاتے اگرکوئی غفلت کا مرتکب ہوتا ہے اُس کیلئے بھی کوئی احتساب کا نظام موجودنہیں ہے۔

ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ افغانستان اوردوسرے ممالک میں ریلوے نظام کوپھیلانے کی جومنصوبہ بندی کی جارہی بہت اچھی بات ہے لیکن اس سے پہلے اپنے ملک میں بھی ٹرین اوراسٹیشن کے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے ،عوام کی معلومات کیلئے کتنی ٹرینیں وقت مقررہ پرچلتی ہیں اوروقت پر اپنی منزل کی جانب پہنچ جاتی ہیں اس تفصیل بھی عوام کے سامنے لائی جائے ۔حاجی محمدحنیف طیب حکومت اورمتعلقہ شعبہ کے حکام کوتجویز دی کہ ٹرین حادثات کی روک تھام کیلئے جدیدٹیکنالوجی کااستعمال ،تربیت یافتہ عملہ ،ٹرینو ں اورسٹیشنوں پرجدیدحفاظتی اقدامات کئے جائیں ۔