پنجاب پولیس کے صوبہ بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری

ہفتہ 2 اگست 2025 22:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) پنجاب پولیس کے لاہور سمیت صوبہ بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری ہیں ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں 302 سرچ و سویپ آپریشنز کئے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 10 ہزار 989 مشتبہ افراد کی چیکنگ اور54 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ رواں سال صوبہ بھر میں 85 ہزار 169 سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپرینشز کیے گئے،29 لاکھ 37 ہزار سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ اور 13 ہزار 122 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے۔

اسی طرح جرائم پیشہ افراد کے قبضہ سے 289 رائفلز، 2101 پسٹلز، 261 بندوقیں اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں۔ترجمان نے کہا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک مجرمان کے خلاف سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :