پنجاب ایمرجنسی سروسز (ریسکیو 1122) نے مری کی تحصیل کوٹلی ستیاں کے دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں ایمرجنسی سروسز کی بہتری کے لیے دو نئی ایمبولینسز فراہم کر دیں

ہفتہ 2 اگست 2025 20:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) پنجاب ایمرجنسی سروسز (ریسکیو 1122) نے مری کی تحصیل کوٹلی ستیاں کے دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں ایمرجنسی سروسز کی بہتری کے لیے دو نئی ایمبولینسز فراہم کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ اقدام سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر کیا گیا تاکہ پہاڑی علاقوں میں بروقت طبی امداد کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایمبولینسز کی تعیناتی کی تقریب کوٹلی ستیاں ریسکیو اسٹیشن پر ہوئی جس میں ایم این اے اسامہ اشفاق، ایم پی اے بلال یامین ستی اور مقامی قیادت نے شرکت کی۔ حکام کے مطابق ان گاڑیوں سے ریسپانس ٹائم میں بہتری آئے گی اور قیمتی جانیں بچانے میں مدد ملے گی۔ علاقہ مکینوں نے ریسکیو 1122 کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے ایک انقلابی قدم قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :