شیرانی ،زڑہ غبرگی حریفال کے مقام پر زرعی ڈیم کے منصوبے کا سروے مکمل کر لیا گیا

ہفتہ 2 اگست 2025 21:20

شیرانی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)ضلع شیرانی میں زڑہ غبرگی حریفال کے مقام پر زرعی ڈیم کے منصوبے کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے یہ منصوبہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے خصوصی فنڈز اور ڈپٹی کمشنر شیرانی بہرام سلیم کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں کا نتیجہ ہے ڈیم کے اس منصوبے کا سروے محکمہ آبپاشی کے ایس ڈی او غلام محمد ناصر کی زیر نگرانی مکمل کیا گیا جس پر تقریباً 90 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں دو ہزار ایکڑ اراضی قابلِ کاشت ہو جائے گی جو مقامی معیشت اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوگا محکمہ آبپاشی کے ذرائع کے مطابق منصوبے کے تمام انتظامی و تکنیکی مراحل مکمل کر لیے گئے ہیں اور آئندہ 10 سے 12 روز میں عملی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا زمیندار ایکشن کمیٹی ضلع شیرانی نے اس ترقیاتی پیش رفت پر حکومت بلوچستان وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی ڈپٹی کمشنر شیرانی اور محکمہ آبپاشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے زمینداروں کی دیرینہ ضرورت کا بروقت حل قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :