سعودی عرب میں والدہ کے قتل میں ملوث بیٹے کو سزائے موت

اتوار 3 اگست 2025 09:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) سعودی عرب میں والدہ کے قتل میں ملوث بیٹے کو سزائے موت دے دی گئی ۔ اخبار 24 کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ عسیر ریجن میں سعودی شہری عبداللہ بن سعید بن عایض آل مفلح کو اپنی والدہ کے قتل کیس میں سزائے موت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی شہری نے اپنی والدہ جیھان بنت طہ عویس کو گولی ماردی جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔وزارت نے بیان میں کہا کہ سکیورٹی حکام نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کے بعد عدالت میں پیش کیا، عدالت نے الزام ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنایا۔اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی یہ فیصلہ برقرار رکھا، ایوان شاہی سے فرمان جاری ہونے پر عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا۔