معاشرہ سے منفی رجحانات کے خاتمہ کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کا فرغ وقت کی اہم ضرورت ہے، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صائمہ منظور

اتوار 3 اگست 2025 14:10

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سرگودہا صائمہ منظور نے کہا ہے کہ معاشرہ سے منفی رجحانات کے خاتمہ کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کا فرغ وقت کی اہم ضرورت ہے، محکمہ سپورٹس اس حوالہ سے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہا ہے جس سے کھیلوں کے فروغ میں مدد ملے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو نیشنل یوگا چیمپین شپ کے فاتحین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان آباد کرکے ہی ہم نسل نو کو تعمیری سمت میں گامزن کر سکتے ہیں ، اس کیلئے ہمیں اجتماعی جدوجہد کرنا ہوگی۔ صائمہ منظور نے کہا کہ حکومتی احکامات کےمطابق سرگودھا میں کھیلوں کے فروغ کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نےکہا کہ کھیلوں میں اعلیٰ کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی سرگودھا کے لیے اعزاز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل یوگا چیمپئین شپ میں سرگودھا نے پہلی مرتبہ حصہ لیا اور16تمغے اپنے نام کئے جن میں 6 سونے ، 5 چاندی اور 5 کانسی کے تمغے شامل ہیں، چیمپین شپ میں زینب رفیق، ابیہا قمر، ہانیہ ، محمد احمد ، محمد حامد اور علی احمد نے سونے اور اجالا،جویریہ اسماعیل، فاطمہ نعیم اور محمد علی اسحاق نے چاندی جبکہ میرب رئیس، اسہمل ممتاز اور محمد حامد نے کانسی کے تمغے حاصل کئے۔ انہوں کہا کہ آج کے بچے کل کا مستقبل ہیں ، اس لئے انہیں آنے والے دور کے چیلنچز سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنا ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :