سپیکر قومی اسمبلی کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

پیر 4 اگست 2025 22:49

سپیکر قومی اسمبلی کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20سیریز جیتنے پر قومی ٹیم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ قومی ٹی 20کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ امید ہے قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم آئندہ بھی یہ کارکردگی بر قرار رکھے گی۔ پاکستانی بلے باز اور بولرز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کسی بھی انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم سے جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور تمام کھلاڑی بھرپور صلاحیتوں کے مالک ہیں۔