سندھ حکومت کا جعلی زرعی ادویات اور کھادفروشوں کیخلاف کریک ڈائون،5318جعلی کھاداورزرعی ادویات ضبط

جعلی اورغیر معیاری زرعی اشیا کی فروخت میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ کسانوں کو نقصان سے بچایا جا سکے، ترجمان وزارت زراعت

اتوار 3 اگست 2025 14:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء)سندھ حکومت نے شہید بینظیر آباد،سجاول،سانگھڑاورگولاڑچی میں جعلی زرعی ادویات اور کھادفروشوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئی5318جعلی کھاداورزرعی ادویات ضبط کرلی ہیں۔ترجمان وزیر زراعت کے مطابق وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر کی ہدایت پرمحکمہ زراعت کی ٹیم نے کارروائی کرتے زرعی ادویات و کھاد کی59مشکوک نمونے لیکر لیبارٹری بھیجے۔

محکمہ زراعت کی ٹیم نے غیر رجسٹرڈ ڈیلرز کی دکانوں پر چھاپے مارکر تقریبا 5318 جعلی زرعی ادویات برآمدکیں۔ترجمان محکمہ زراعت نے بتایاکہ سجاول میں غیر رجسٹرڈ ڈیلر سی400 بیگ ہاپوگرینیول اور 68بیگ ورٹاکوزرعی مصنوعات برآمد کی گئیں۔گولاڑچی میں کارروائی کے دوران مختلف زرعی دکانوں سے ایف ایم سی یونائیٹڈپرائیویٹ لمیٹڈ کے ہزاروں بیگ بھی ضبط کیے گئے۔

(جاری ہے)

گولاڑچی میں 1000 جعلی بیگ زرعی فرٹیراگرینیول تحویل میں لے لیے گئے۔سانگھڑ اور شہید بینظیر آباد سے بھی کھاد اور کیڑے مار زرعی ادویات کے 40 سے زائد نمونے حاصل کرکے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیجا گیا۔ترجمان نے بتایاکہ جعلی اور غیر معیاری زرعی اشیا کی فروخت میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ سندھ کے کسانوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ یہ تمام زرعی ادویات دھان(چاول)کی فصل پر کیڑوں کے خاتمے کے لیے استعمال کی جا رہی تھیں

متعلقہ عنوان :