حماس کو غیر مسلح کیا جائے اور غزہ سے ہٹایا جائے، فرانس کا پھر مطالبہ

حماس کے پاس موجود یرغمالیوں کو بغیر کسی شرط کے رہا کیا جانا چاہیے،وزیرخارجہ

اتوار 3 اگست 2025 14:20

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء)فرانس کے وزیر خارجہ جین نوئل بارو نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا ہے کہ حماس کو غیر مسلح کیا جائے اور اسے غزہ کی پٹی سے ہٹایا جائے۔

(جاری ہے)

بارو نے اپنے ایکس اکانٹ پر ایک پوسٹ میں مزید کہا کہ غزہ میں امداد بڑی مقدار میں پہنچنی چاہیے۔ حماس کے پاس موجود یرغمالیوں کو بغیر کسی شرط کے رہا کیا جانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :