مون سون الرٹ کے پیش نظر ریسکیو 1122 کوہاٹ کے اہلکار دریائے سندھ اور دیگر حساس مقامات پر تعینات

اتوار 3 اگست 2025 14:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) پروونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری کردہ مون سون الرٹ کے پیش نظر سینئر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کوہاٹ محمد عارف خٹک کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کوہاٹ کے اہلکار دریائے سندھ اور دیگر حساس مقامات پر تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122 کوہاٹ جواد آفریدی کے مطابق ریسکیو 1122 کے اہلکار پیشگی اطلاع کے ذریعے عوام کو سیلاب کے ممکنہ خطرات سے آگاہ کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :