آسٹریلیا میں سردیوں کا باقاعدہ آغاز، سیزن کی پہلی برفباری

لوگوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کردی گئی،حکام

اتوار 3 اگست 2025 15:15

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء)آسٹریلیا میں سردیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، سیزن کی پہلی برفباری نے ہر منظر کو سفید چادر میں لپیٹ دیا۔

(جاری ہے)

ریاست نیو ساوتھ ویلز اور کوئنزلینڈ میں شدید برفباری کے بعد نظامِ زندگی جزوی طور پر متاثر ہوا ۔ پہاڑی علاقوں میں سڑکیں برف سے ڈھک گئیں۔ جس کے باعث درجنوں گاڑیاں برف میں پھنس گئیں اور کئی مقامات پر ٹریفک جام ہو گیا۔دوسری جانب برف سے ڈھکے پہاڑی علاقوں میں سیاحوں کی موج مستی جاری ہے۔ حکام نے لوگوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔