چنیوٹ ،جشن آزادی اور معرکہ حق کے سلسلے میں ضلع بھر میں تقریبات عروج پر پہنچ گئیں

اتوار 3 اگست 2025 17:00

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) حصول آزادی سے تحفظ آزادی تک، جشن آزادی اور معرکہ حق کے سلسلے میں ضلع بھر میں تقریبات عروج پر پہنچ گئیں۔ضلع کے سرکاری ونیم سرکاری ادارے،چوکوں اور مارکیٹس ودیگر اہم پوائنٹس برقی قمقموں سے روشن ہیں جو 14 اگست تک بلاتعطل جگمگائیں گی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں شاہرات اور بازاروں میں قومی پرچم،جھنڈیوں،بیجز پر مشتمل سٹالز لگ چکے ہیں اور خصوصی طور پر بچوں جشن آزادی منانے کے لئے پرجوش نظر آرہے ہیں۔

ضلعی سطح پر سکولوں کے طالب علموں کے مابین اگلے ایام میں مضمون نویسی اور ماحولیاتی تحفظ کو اجاگر کرنے کے لئے مقابلہ جات بھی شیڈول ہیں۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کا دن جوش وجذبے سے مناتی ہیں اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ سمیت تمام طبقات جشن آزادی کی جاری سرگرمیوں میں شریک ہیں۔\378