ساہیوال ،ڈپٹی کمشنر کا چینی اور دیگر اشیائے صرف کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کے لئےمختلف کریانہ اسٹورز کا دورہ

اتوار 3 اگست 2025 17:00

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے چینی اور دیگر اشیائے صرف کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کے لئےمختلف کریانہ اسٹورز کا دورہ کیا اور اشیائے ضروریہ کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کی دکان داروں سے براہِ راست گفتگو، نرخ نامے چیک کیے اور عوام سے بھی فیڈبیک لیا۔انہوں نے دورہ کے دوران چینی کی قیمتوں کا خصوصی طور پر جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیاز احمد مغل بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے حکومتی ہدایت کے مطابق چینی کے نرخ 173 روپے فی کلو کا ڈسپلے بھی چیک کیا اور چینی سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں کے حوالے سے مجموعی صورتحال کو اطمینان بخش قرار دیا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے دکانداروں کے تعاون اور حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کو سراہا اور ہدایت کی کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فیلڈ انسپکشنز کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے اور پرائس کنٹرول میکنزم کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو بنیادی اشیاء صرف کی سرکاری نرخوں پر دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے شہر کی سب سے مصروف ہائی سٹریٹ کی خوبصورتی کیلئے جاری پلانٹیشن مہم کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پی ایچ اے کی جانب سے پودے لگانے کا عمل چیک کیا اور پودوں کی مکمل دیکھ بھال کی بھی ہدایت کی۔\378