جہلم ، خاندانی دشمنی پر پولیس انسپکٹر کو گولی مار کر قتل کردیا گیا

اتوار 3 اگست 2025 17:40

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء)جہلم کے علاقے میں ڈومیلی میں پولیس انسپکٹر کو خاندانی دشمنی کی بنا پر قتل کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کے مطابق، انسپکٹر ظہور احمد، جو کہ منگلا پولیس اسٹیشن میں تعینات تھے، اپنے آبائی گاؤں ڈھوک لمبر (تھانہ ڈومیلی کی حدود، تحصیل سوہاوہ) گئے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

ابتدائی تحقیقات کے مطابق، اتوار کی صبح انسپکٹر ظہور احمد کی اپنے رشتہ دار ذوالقرنین سے گھر کے سامنے سے گزرنے پر تلخ کلامی ہوئی، جس پر ذوالقرنین نے فائرنگ کر دی اور انہیں قتل کر کے موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق، ایک دن قبل بھی مویشیوں کے چرانے کے معاملے پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ دونوں خاندانوں کے درمیان قتل و دشمنی کی پرانی تاریخ بھی بتائی گئی ہے، جس میں کچھ سال قبل صلح ہو چکی تھی۔ڈی پی او کے مطابق، پولیس نے ایک مشتبہ ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ تھانہ ڈومیلی کے ایس ایچ او کی قیادت میں دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بھیجی گئیں

متعلقہ عنوان :