حضرو ،جے یو آئی اٹک کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن میں غفور حیدری شرکت کریں گے

اتوار 3 اگست 2025 18:00

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) جے یو آئی ضلع اٹک کے امیر قاری محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ جمیعت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری ایم این اے مورخہ 11 اگست بروز سوموار جے یو آئی ضلع اٹک کے زیر اہتمام جامعہ علوم شرعیہ مسجد لوہاراں اٹک شہر میں ضلعی مجلس عمومی کے اجلاس کے موقع پر منعقد ہونے والے ورکر کنونشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

جے یو ائی ضلع اٹک کے امیر قاری محمد ابراہیم، ضلعی سرپرست مولانا شیر زمان ، ضلعی ناظم عمومی مفتی محمد عبداللہ، ڈیجیٹل میڈیا سیل جے یو آئی ضلع اٹک کے کوآرڈینیٹر مولانا محمد مسعود اختر ضیاء ،ضلعی ناظم اطلاعات مولانا یاسر زمان نے کہا ہے ضلعی مجلس عمومی کے اجلاس کے موقع پر ورکر تربیتی کنونشن بھی منعقد ہوگا جس میں مولانا عبدالغفور حیدری بطور مہمان خصوصی خطاب فرمائیں گے اور ضلع بھر سے جے یو آئی کے کارکنان اس ورکر کنونشن میں شرکت کریں گے۔\378

متعلقہ عنوان :