Live Updates

سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے بجلی صارفین کو ریلیف کیلئے بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع کا فیصلہ

منگل 23 ستمبر 2025 13:22

سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے بجلی صارفین کو ریلیف کیلئے بلوں کی مقررہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر بجلی کے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا۔لیسکو حکام کے مطابق یہ توسیع بیچز کی بنیاد پر دی جائے گی تاکہ متاثرہ علاقوں کے صارفین کو آسانی فراہم کی جا سکے۔

(جاری ہے)

کمپنی نے وضاحت کی کہ قوانین کے مطابق صارفین کو مقررہ تاریخ میں دو بار تک توسیع دی جا سکتی ہے۔پہلے مرحلے میں بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی ابتدائی توسیع 25 ستمبر تک کی گئی ہے۔ تاہم اگر اس تاریخ تک ادائیگی نہ کی گئی تو صارفین کو دوسری توسیع 29 ستمبر تک دی جائے گی۔لیسکو کے مطابق مقررہ تاریخ کے بعد ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے ۔اس کے علاوہ ٹیوب ویلز کے کنکشنز پر بھی مقررہ تاریخ میں توسیع کا اطلاق ہو گا تاکہ زرعی صارفین کو بھی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :