عباسی شہید اسپتال کے پیرامیڈیکل اسٹاف کی دعوت حلیم میں ممتاز رہنماوں کی شرکت

اتوار 3 اگست 2025 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء)محب وطن پیرا میڈیکل ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی عباسی شہید ہاسپٹل میں نیاز حلیم کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ڈائریکٹر عباسی شہید ہاسپٹل ایم ایس ڈی ایم ایس۔ڈاکٹرز حضرات نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ خصوصی طور پر سجن یونین کیمرکزی صدرسید ذوالفقار شاہ اور ان کے ساتھیوں۔

(جاری ہے)

کے ایم ڈی سی اسٹاف یونین سی بی اے کے صدر ندیم زیدی اور ان کے ساتھیوں نے بھی شرکت کی اس موقع پر ہسپتال کے ملازمین کے حقوق کی جدوجہد پر بھی گفتگو ہوئی۔انکے اپ گریڈیشن ،ٹائم اسکیل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔سید ذوالفقارشاہ نے اس موقع پر ڈسپیرٹی ریڈکشن الاونس،ریٹائرمنٹ پر گروپ انشورنس پینشنری واجبات،تنخواہوں پینشن میں اضافے کی ادائیگی سمیت دیگر مسائل پر 12 اگست سے احتجاجی تحریک میں ڈاکٹرز،نرسز،پیرامیڈیکل اسٹاف کو بھی شامل ہونے کی دعوت دی۔

حس پر انہوں نے اپنی اپنی تنظیموں سے مشاورت کے بعد شرکت کی حامی بھرلی۔جس پر سید ذوالفقارشاہ نے انکا شکریہ ادا کیا۔ایسوسی ایشن کے رہنماؤں پرویز عالم،باقر حسین اور محمد فیاض نے شرکا کا نیاز حلیم میں آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :