سرکاری اہلکار پر تشدد کا کیس: فرحان غنی کیخلاف مقدمے سے دہشتگردی کی دفعہ ختم

منگل 30 ستمبر 2025 17:45

سرکاری اہلکار پر تشدد کا کیس: فرحان غنی کیخلاف مقدمے سے دہشتگردی کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ٹائون چیئرمین فرحان غنی کیخلاف سرکاری ملازمین پرتشدد کے کیس میں پولیس کی اے ٹی اے کی دفعہ ختم کرنے کی رپورٹ منظور کرلی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کوانسداد دہشت گردی عدالت میں سرکاری اہلکار پر تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی، چنیسر ٹائون کے چیئرمین فرحان غنی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔تفتیشی افسر نے مقدمے سے انسداد دہشت گردی قانون کی دفعہ ختم کرنے کی رپورٹ پیش کردی۔رپورٹ کے مطابق جائے واردات پر کوئی دہشتگردی نہیں ہوئی، گواہوں نے بھی بتایا کہ کوئی فائرنگ نہیں ہوئی، صرف تکرار ہوئی۔عدالت نے فرحان غنی اور دیگر کے خلاف مقدمہ سیشن کورٹ منتقل کردیا، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔