چین کی بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں کی آمدنی رواں سال کی پہلی ششماہی میں 133.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

پیر 4 اگست 2025 14:34

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) چین کی بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں کی آمدنی رواں سال کی پہلی ششماہی میں 133.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

اماراتی نیوزایجنسی ’’وام‘‘ نے وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ چین کی انٹرنیٹ صنعت نے سال کی پہلی ششماہی کے دوران مستحکم ترقی ریکارڈ کی اور جنوری تا جون 2025 میں چین کی بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں اور متعلقہ خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں نے 961.3 ارب یوآن ( 133.3 ارب امریکی ڈالر) کا کاروباری ریونیو حاصل کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 3.1 فیصد زیادہ ہے، یہ شرح نمو مئی تک کی پانچ ماہ کی مدت کے مقابلے میں 2.2 فیصد پوائنٹس زیادہ رہی تاہم انٹرنیٹ کمپنیوں کا مجموعی منافع 74.32 ارب یوآن رہا جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 8.3 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

متعلقہ کمپنیوں نے جنوری سے جون کے دوران 48.56 ارب یوآن ریسرچ و ڈویلپمنٹ پر خرچ کیے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.6 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔وزارت کے مطابق "بڑی انٹرنیٹ کمپنیاں" وہ ادارے ہیں جن کی سالانہ کاروباری آمدن کم از کم 20 ملین یوآن ہو۔