ننکانہ صاحب ،شوگر کی طلب کے مطابق مارکیٹوں میں شوگر کی دستیابی کو شفاف انداز میں یقینی بنایا جائے،ڈپٹی کمشنر

پیر 4 اگست 2025 15:18

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو عوامی منصوبوں کی تکمیل اور عوام الناس کو معیاری علاج معالجے کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ اور سرکاری اداروں کی جانب سے عوام الناس کو دی جانے والی سروسز کا جائزہ لینے کے لیے تحصیل شاہکوٹ اور تحصیل سانگلہ ہل کا تفصیلی دورہ کیا۔

دوران وزٹ اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ ثناء شرافت، اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل اسامہ امانت، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حماد یوسف، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کامران واجد سمیت ہائی وے کے افسران و دیگر بھی ہمراہ ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے بنیادی مرکز صحت ینگسن آباد کی ری ویمپنگ کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بلڈنگ میں استعمال ہونے والے میٹریل کو چیک کیا اور متعلقہ حکام کو جلد از جلد ری ویمپنگ کے عمل کو مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ڈپٹی کمشنر نے تحصیل شاہکوٹ میں جشن آزادی معرکہ حق کے حوالے سے جاری کھیلوں کے مقابلہ جات کے ونر اور رنر اپ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ڈپٹی کمشنر نے شاہکوٹ سٹی کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے جائزہ سمیت لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی نئی مشینری کو بھی چیک کیا۔تحصیل انتظامیہ سانگلہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو سانگلہ ہل کے جاری ترقیاتی منصوبوں بارے بھی بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے سیون سٹار شوگر مل کا دورہ کیا، مل انتظامیہ سے خصوصی میٹنگ کی اور چینی کی ترسیل کے عمل کو بغور چیک کیا۔انہوں نے سیون سٹار مل انتظامیہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شوگر کی طلب کے مطابق مارکیٹوں میں شوگر کی دستیابی کو شفاف انداز میں یقینی بنایا جائے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سانگلہ ہل کا دورہ بھی کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ڈاکٹرز و عملے کی حاضری، ادویات کے اسٹاک، صفائی ستھرائی، مختلف شعبہ جات کے معائنہ سمیت انتظامی اور طبی امور کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجے کی سہولیات بارے استفسار بھی کیا۔\378

متعلقہ عنوان :