غزہ میں قیدیوں کے حوالے سے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا

قیدیوں کی وڈیوزنے اسرائیل میں صدمے کی لہر دوڑا دی،اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر

پیر 4 اگست 2025 15:51

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر ڈینی ڈینون نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل غزہ میں قیدیوں کی صورت حال پر ہنگامی اجلاس منعقد کرے گی۔

(جاری ہے)

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ غزہ کی پٹی کے لوگ قحط کے خطرے سے دوچار ہیں اور اسرائیلی قیدیوں کی حالت پر تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔

ڈینون نے اس اجلاس کا اعلان اتوار کے روز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کیا۔اس سے قبل غزہ سے جاری کی گئی دو اسرائیلی قیدیوں کی وڈیوز سے اسرائیل کو دھچکا پہنچا تھا، جن میں ان قیدیوں کا لاغر ہونا نمایاں تھا۔ڈینون کے مطابق سلامتی کونسل "منگل کو ایک خصوصی ہنگامی اجلاس میں غزہ میں قیدیوں کی بگڑتی انسانی صورت حال پر غور کرے گی۔"