کوٹلی دھناں، بچی کے والدنے خود اپنے گھر والوں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کر دیا

پیر 4 اگست 2025 16:53

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)سابق امیدوار اسمبلی و ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے کہا کہ عوام اور بالخصوص بچی کے والد ایس پی کوٹلی کی پریس کانفرنس اور ان کی کاروائی سے مطمین نہیں ہیں بچی کے والدنے خود اپنے گھر والوں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے جو کہ قابل غور بات ہے پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شفاف انکوائری کی جائے اور اس واردات میں شامل تمام لوگوں کو سامنے لا کر قرار واقعہ سزا دی جائے سید پور میں ہونے والا واقعہ انتہائی دلخراش ہے اس معصوم بچی کا کیا قصور تھا جس کو اتنی بے دردی سے قتل کر کے پھینک دیا گیا اس واقعہ نے سب کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے ایسے واقعات ہم صرف سنا کرتے تھے آج یہ واقعات اور ان کو انجام دینے والے درندے ہمارے علاقوں اور گھروں تک پہنچ چکے ہیں جو کہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے موجودہ حکومت اور انتظامیہ کو اس کی ذمہ داری لینی ہوگی اگر آج ہم نے اس پر آواز نہ اٹھائی یک زبان نہ ہوئے تو ایسے واقعات عام ہو جائیں گے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار اسمبلی و ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے اپنے اخباری بیان میں کیاا نھوں نے کہا کہ جو بھی اس واردات میں ملوث ہے اس کو انتظامیہ فوری سامنے لائے اور اس کو عبرت کا نشان بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت کرنے کی جرت نہ کر سکے موجودہ حالات میں عوام کو بھی چوکنا رہنے کی ضرورت ہے اپنے ارد گرد نظر رکھیں غیر ریاستی افراد کو اپنا مکان ، دکان اور گھروںمیں ملازمت دینے سے پہلے ان کا پورا بائیو ڈیٹا چک کریں اور نظر بھی رکھیں معصوم بچی کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور حکومت وقت اور انظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنی تفتیش اور کاروائیوں کو تیز کریں اور اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچا کر بچی اور ان کے اہل خانہ کو انصاف دیا جائے۔