بھکر،شہداء فیملی کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او اور دیگر پولیس افسران نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے

پیر 4 اگست 2025 17:11

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) 4اگست پولیس کےشہداءکی قربانیوں کےاعتراف میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔یوم شہدائے پولیس کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس لائن بھکر میں ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان کے زیر صدارت منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد اشرف تھے۔یادگار شہداء پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

(جاری ہے)

شہداء فیملیز کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر محمد اشرف،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشہزاد رفیق اعوان،ایس پی انویسٹیگیشن شوکت علی اور دیگر پولیس افسران نے یادگار شہداء پر پھول رکھےاور فاتحہ خوانی کی۔تقریب میں شہداء فیملیز،ضلع بھکر کےتمام اسسٹنٹ کمشنرز، پالیمنٹرینز، دیگر اداروں کی نمایاں شخصیات، ممبران امن کمیٹی و تاجران،میڈیا نمائندگان اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہداء کی فیملیز سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے انہیں پھولوں کے گلدستے اور تحائف پیش کیے۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف اور ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہداء پولیس ہمارے محسن ہیں جو بہادری اور شجاعت کی داستانیں رقم کرتے ہوئے ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے۔\378

متعلقہ عنوان :