نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بایو مکینک لیب چند ہفتوں میں فعال ہوجائیگی، پی سی بی ذرائع

بایو مکینک لیب کو مقامی یونیورسٹی سے این سی اے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

پیر 4 اگست 2025 17:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء) لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بایو مکینک لیب آئندہ چند ہفتوں میں مکمل فعال ہوجائے گی۔ ذرائع کے مطابق بایو مکینک لیب کو مقامی یونیورسٹی سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بایو مکینک لیب آئندہ چند ہفتوں میں مکمل فعال ہوجائے گی، این سی اے کے احاطے میں پہلے سے قائم بلڈنگ کو مکمل کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بایو مکینک لیب کو مقامی یونیورسٹی سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، 8برس قبل بایو مکینک لیب کو مقامی یونیورسٹی کے تعاون سے چلانے کا فیصلہ ہوا تھا، پی سی بی کی بایو مکینک لیب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی منظور شدہ لیب ہے۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ معمولی نوعیت کے تعمیراتی کام مکمل ہوتے ہی بایو مکینک لیب این سی اے منتقل ہوجائے گی، بایو مکینک لیب کے مکمل فعال ہونے سے این سی اے میں موجود بولرز کے ایکشن پر تفصیلی کام ہوگا۔ذرائع کے مطابق بایو مکینک لیب کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے پلان ترتیب دے دیا۔