Live Updates

اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا ماہانہ جائزہ اجلاس ،اشیائے خوردو نوش کا نرخنامہ مرتب کیا گیا

پیر 4 اگست 2025 17:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ عبدالمجید کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)جھل مگسی عبدالغفور جمالی، ایس ایچ او لیویز تھانہ ہیڈکوارٹر گنداواہ عبدالرزاق چنجنی، سب انسپکٹر خان محمد لاشاری اور کریانہ ، گوشت ، سبزی ، فروٹ، ہوٹل مالکان نے شرکت کی ،اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا اور تمام پرائس کنٹرول کمیٹی کے ممبران و تاجر برادری کی باہمی مشاورت سے نرخ نامہ مرتب کیا گیا ۔

عبدالمجید محمد حسنی نے کہا کہ گنداواہ کی تاجر برادری مصنوعی و خود ساختہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی اور مضر صحت اشیا فروخت کرنے اور تجاوزات سے گریز کرے ، گرانفروشی و خود ساختہ مہنگائی کرنے والے تاجروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ سرکار کی جانب سے مرتب کردہ پرائس لسٹ کے مطابق معیاری اور مناسب داموں اشیائے خوردونوش و دیگر سامانِ فروخت کریں اور ماہ اگست کا نرخ نامہ واضح طور پر اپنی دکانوں پر آویزاں کریں ۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام تجارتی مراکز بالخصوص ہوٹلز کی صفائی و ستھرائی کا خاص خیال رکھنے کےساتھ تجاوزات سے بھی گریز کریں ۔ انھوں نے ہوٹل مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ کم عمر بچوں کو ہوٹل پر بٹھانے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے ۔انھوں نے عوام سے گزارش کی کہ کسی بھی شکایات کے اندراج کےلئے دفتر ہٰذہ سے رجوع کریں تاکہ منافع خور تاجروں کےخلاف بروقت قانونی چارہ جوئی کی جاسکے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :