پسند کی شادی کرنے کا معاملہ، نوبیاہتا جوڑا تحفظ کیلئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا

پیر 4 اگست 2025 17:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)پسند کی شادی کرنے کا معاملہ، نوبیاہتا جوڑا تحفظ کیلئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا۔ مہر النسا اور عقیل نے تحفظ کی اپیل کردی۔

(جاری ہے)

نوبیاہتا جوڑے کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی پسند اور خوشی شادی کی ہے۔ ہمیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں تحفظ دیا جائے۔ ہم نے کورٹ میرج کی ہے۔ ہم نے 30 جولائی کو شادی کی ہے ہمیں خطرہ ہے۔ ایس ایس پی دادو ہمیں تحفظ دے۔