آئی سی سی بی ایس اورسائرن کے تحت پائیدار زراعت پر منی سمپوزیم (ُپرسوں)ہوگا

پیر 4 اگست 2025 18:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس)، جامعہ کراچی اور حکومتِ سندھ کے تحت کام کرنے والے سندھ انوویشن، ریسرچ، اینڈ ایجوکیشن نیٹ ورک (سائرن)کے اشتراک سے بدھ6اگست کو صبح10بجے سے دوپہر12بجے تک ''موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں خوراک اور غذائی تحفظ کے لیے پائیدار زراعت'' کے عنوان سے ایک منی سمپوزیم ایل ای جے نیشنل سائنس انفارمیشن سینٹر(آئی سی سی بی ایس)کے سیمینار روم میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق پروفیسر ایمریٹس اور سابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمن افتتاحی کلمات پیش کریں گے جبکہ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا شاہ کلمہ سپاس ادا کریں گے۔اس سمپوزیم میں ممتاز سینئر ماہرینِ تعلیم اور سائنسدانوں کی علمی گفتگو شامل ہوگی۔ شرکا میں سائرن سے منسلک جامعات کے محققین، طلبہ، سائنسدان، پیشہ ور افراد، اور اساتذہ شامل ہوں گے۔