بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت عامہ کا اجلاس ، دوترمیمی مسودات پر غور

پیر 4 اگست 2025 19:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت عامہ کا اجلاس کمیٹی روم میں چیئرمین ڈاکٹر محمد نواز کبزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی عبیداللہ گورگیج، غلام دستگیر بادینی ،سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ،سیکرٹری صحت مجیب الرحمن پانیزئی ودیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شیخ محمد بن زید النہیان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کوئٹہ اور بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف نیفرویورولوجی کے ترمیمی بلز سے متعلق قوانین پر غورکیاگیاجبکہ محکمہ صحت نے مجوزہ بلز پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اراکین نے مختلف نکات اٹھائے اور مثبت تجاویز دیں،بلز کو بہتر بنانے کے لیے مزید مشاورت کی سفارش کرتے ہوئے کمیٹی کا آئندہ اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کیاگیاتاکہ بلز کو حتمی شکل دے کر اسمبلی میں پیش کیا جاسکے۔