سالانہ امتحانات جماعت نہم کیلئے آن لائن انرولمنٹ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

پیر 4 اگست 2025 22:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء) ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے سائنس اور جنرل گروپ ریگولر جماعت نہم کے سالانہ امتحانات برائے سال 2026 کیلئے آن لائن انرولمنٹ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ آن لائن انرولمنٹ فارم بورڈ سے الحاق شدہ صرف نجی اسکول جمع کرا سکتے ہیں۔اسکول سربراہان آن لائن انرولمنٹ فارم بورڈ کے آفیشل پورٹل portal.bsek.edu.pkپر جا کر اسکول کے آئی ڈی سے login ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حسین سوہو نے کہا ہے کہ اسکول سربراہان 5اگست سی30ستمبر 2025 تک اس سال 2300 روپے بغیر لیٹ فیس کے ساتھ آن لائن انرولمنٹ فارم جمع کرائیں گے۔شیڈول کے مطابق آن لائن انرولمنٹ فارم لیٹ فیس کے ساتھ یکم اکتوبر سی15 اکتوبر تک 200 روپے،16اکتوبر سے 30اکتوبر تک 500روپے،3نومبر سے 18نومبر تک 1000روپے، 19نومبر سی3دسمبر تک 1500 روپے، 4دسمبر سے 19دسمبر تک2000 روپے اورآخری تاریخ گزرنے کے بعد2500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ انرولمنٹ فارم جمع کئے جائیں گے۔ اسکولوں کے سربراہان کو تاکید کی جاتی ہے کہ فارم کو جمع کرانے کیلئے طلبا و طالبات کو انفرادی طور پر بورڈ آفس نہ بھیجا جائے۔ گورنمنٹ اسکولوں کیلئے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان جلدہی کر دیا جائے گا۔