نیک لوگوں کا ذکر ِخیر کرنا باعث اجرو ثواب ہے ،علامہ شاہ عبد الحق

علامہ خلیل الرحمان چشتی قابل استاد ، ملنسار اور بااخلاق عالم دین تھے،عرس کے اجتماع سے ڈاکٹر سید عبد الوہاب ،پروفیسر صحبت کوہاٹی،علامہ شوکت سیالوی کا خطاب

پیر 4 اگست 2025 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء) جما عت اپلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہاہے کہ نیک لوگوں کا ذکر ِخیر کرنا باعث اجرو ثواب اور گناہوں کا کفاراہ ہوا کرتا ہے،ہر انسان کو موت آنی ہے کامیاب شخص وہ ہے جسے مرنے کے بعد لوگ اچھے الفاظ سے یا د کریں ۔ انہوں نے جامع مسجد گلزار حبیب متصل دارالعلوم محمدیہ غوثیہ نیو لیبر کالونی سائٹ ایریا میں جما عت اھلسنّت کراچی کے رہنماء علامہ خلیل الرحمان چشتی کے پہلے عرس کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ مرحوم چشتی صاحب تدریس و تبلیغ کے ذریعے لوگوں کے دلوں کو اسلام کی روشنی سے منور کرتے رہے ۔

عرس میں ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری،پروفیسر صحبت خان کوہاٹی،علامہ شوکت حسین سیالوی،علامہ شفیق الرحمان بٹ نے بھی اظہار خیال کیا ۔

(جاری ہے)

علماء کرام و مقررین کا کہنا تھا کہ علامہ خلیل الرحمان چشتی قابل استاد ،بہترین خطیب بہت ملنسار اور بااخلاق عالم دین تھے۔ دینی علوم جامعہ قمر الاسلام اورادارہ معارف القرآن سے حاصل کئے۔ جما عت اھلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم اور چیف آرگنائزر رہے، دورِ طالبعلمی میں ملک گیر طلبہ تنظیم انجمن طلبہ اسلام کے دو مرتبہ مرکزی سیکریٹری جنرل رہے ۔

1998میں لیبر کالونی سائٹ ایریا میں دارالعلوم محمدیہ غوثیہ قائم کیا آخر تک یہاں سے دین کی تبلیغ و اشاعت میں مصروف رہے۔کچھ عرصہ نیو میمن مسجد بولٹن مارکٹ میں جمعہ میںخطابت کی۔ پیر طریقت علامہ سید شاہ تراب الحق قادری علیہ الرحمہ کے خلیفہ بھی تھے۔ تقریب میںجما عت اھلسنّت کراچی کے ناظم سید رفیق شاہ،مفتی بلال قادری،مولانا ظہور حسینی نقشبندی،صاحبزادہ فرید الحق چشتی ،غفران احمد قادری،مفتی فیاض قادری،مفتی احمد بخش نورانی،ولی مصطفائی،حافظ عبید الرحمان چشتی،محمد ظفر اقبال گجر،حافظ نور العارفین،قاری رحمت اللہ نقشبندی،قاری محی الدین چشتی اور عقیدت مند بھی کثیرتعداد میں شریک تھے۔