کشمیریوں کی آزادی اور حق خودارادیت کی کوششوں کو دبایا نہیں جا سکتا،وفاقی وزیر ہاؤسنگ

منگل 5 اگست 2025 11:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نےیومِ استحصال پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 1947 سے ہمارے کشمیری بھائی اپنی آزادی اور خودمختاری کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ 5 اگست 2019 کو بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35 A کو یکطرفہ منسوخ کر دیا۔ بھارت نے اس عمل سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کا غیر قانونی اور قابل مذمت اقدم اٹھایا۔

ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ اس اقدام کے بعد کشمیر میں بے تحاشا ظلم ڈھائے گئے اور کشمیر ی قیادت کو جیلوں میں بند کیا گیا ۔

(جاری ہے)

کشمیریوں کی آزادی اور حق خودارادیت کی کوششوں کو کسی بھی طرح سے دبایا نہیں جا سکتاپاکستان نے ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کی اس جدوجہد میں ان کا ساتھ دیا ہے۔ پور ی دنیا میں اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائی جاتی ہے لیکن ظالم اپنے ظلم سے باز نہیں آتا۔

پاکستان آئندہ بھی کشمیریوں کے اس حق کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا ۔کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور کشمیریوں سے ہمارا مزہبی اخلاقی اور خونی رشتہ ہے۔حکومت پاکستان، افواج اور عوام پاکستان ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔دعا ہے کی جلد کشمیری عوام کو ان کے جائز حقوق میسر آئیں اور کشمیر کا مسئلہ انکی امنگوں کے مطابق حل ہو۔