پانچ اگست عزمِ تجدیدِ یکجہتی کشمیر کا دن ہے، وزیر تعمیرات و قانون پنجاب

منگل 5 اگست 2025 11:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) صوبائی وزیر تعمیرات و قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ 5 اگست عزمِ تجدیدِ یکجہتی کشمیر کا دن ہے۔یوم استحصال کشمیر پراپنے بیان میں صوبائی وزیر تعمیرات نے کہا کہ 5 اگست 2019 کا سیاہ دن عالمی ضمیر پر سوالیہ نشان ہے جب بھارت نے کشمیریوں کے سیاسی، سماجی و انسانی حقوق پامال کیے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کے دن اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کی گئی۔ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ ہم کشمیری عوام کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، کشمیر میں ظلم و جبر کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑا ہے ،کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا ۔