تربیلا ڈیم 94 فیصد ، منگلا ڈیم 61 فیصد بھر چکاہے‘پی ڈی ایم اے

منگل 5 اگست 2025 12:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)تربیلا ڈیم 94 فیصد اور منگلا ڈیم 61 فیصد بھر چکا ہے، تربیلا ڈیم کا موجودہ لیول 1544.00 جبکہ زیادہ سے زیادہ حد 1550.00 فٹ ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق منگلا ڈیم کا موجودہ لیول 1203.25 جبکہ زیادہ زیادہ حد 1242.00 فٹ ہے۔

(جاری ہے)

دریائے سندھ میں تربیلا پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ترجمان کے مطابق دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج اہم مقامات پر بہائو معمول کے مطابق ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب انتظامیہ کے مطابق دریائے چناب اور راوی کے اہم ملحقہ نالوں میں بہائومعمول کے مطابق ہے۔کوہ سلیمان/ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے پہاڑی برساتی نالوں/رود کوئیوں میں کوئی بہائونہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :