محمد نواز نے اپنے پسندیدہ آل راؤنڈر کا نام بتا دیا

یوراج ہمیشہ میرے لئے ایک تحریک رہے ہیں، وہ میرے پسندیدہ آل راؤنڈر ہیں‘کامیابی کے بعد گفتگو

منگل 5 اگست 2025 13:43

محمد نواز نے اپنے پسندیدہ آل راؤنڈر کا نام بتا دیا
فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نے اپنے پسندیدہ آل راؤنڈر کا نام بتا دیا۔پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یووراج سنگھ ان کے پسندیدہ کرکٹر ہیں۔محمد نواز نے کہا کہ یوراج ہمیشہ ان کیلئے ایک تحریک رہے ہیں، وہ میرے پسندیدہ آل راؤنڈر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انہیں سیریز کے دوران کسی چیلنج کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور آگے بڑھتے ہوئے اپنی فارم کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔آل راؤنڈر نے کہا کہ پورے کیریئر میں زیادہ تر نئی گیند سے بولنگ کی ہے اس لیے اس سیریز میں بھی میرے لیے مشکل نہیں تھی۔محمد نواز نے تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں 7 وکٹیں حاصل کی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں 2-1 سے کامیابی حاصل کی اور آخری ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کو 13 رنز سے شکست دی۔