سکندر آباد پولیس نے منشیات فروش لیاقت کو گرفتار کر کے قبضہ سے 705 گرام آئس، 710 گرام ہیروئن اور ایک پستول برآمد کر لیا

منگل 5 اگست 2025 14:26

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایت پر ایبٹ آباد پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او سکندر آباد بلال خان نے ایک کارروائی میں بدنام زمانہ منشیات فروش لیاقت ولد زنجیر سکنہ جھگیاں سے 705 گرام آئس، 710 گرام ہیروئن، ایک ضرب پستول 30 بور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ایس ایچ او بلال خان نے اس موقع پر بتایا کہ تھانہ کی حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ منشیات فروشوں سے متعلق اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں، ان کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔