پنجاب حکومت نے کورٹ فیس کی سابق شرح بحال کردی

منگل 5 اگست 2025 16:12

پنجاب حکومت نے  کورٹ فیس کی سابق شرح بحال کردی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کے اقدامات کے نتیجے میں حکومت پنجاب نے 500 روپے کورٹ فیس کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے فنانس بل 2024 میں ترمیم کرتے ہوئے فیس کی سابقہ شرح 50 روپے بحال کر دی ہے۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ملتان اور بہاولپور میں عدالتوں کے دورے کے دوران شہریوں کی شکایات پر فیس ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے حکومت نے نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔