روس میں شدید زلزلے سے متاثر علاقے میں آتش فشاں سے راکھ کا اخراج

منگل 5 اگست 2025 18:14

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) روس کےشدید زلزے سے متاثرہ انتہائی مشرقی علاقے کامچٹکا میں آتش فشاں سے راکھ کا اخراج جاری ہے اور منگل کو اس سے نکلنے والی راکھ چھ کلومیٹر کی بلندی تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

تاس کے مطابق کراش ننی کوف نامی آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ ہوا کے ساتھ مشرق اور جنوب مشرق کی طرف 160 کلومیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ رشین اکیڈمی آف سائنسز کی فار ایسٹرن برانچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ آتش فشاں 16 صدی کے بعد پہلی بار فعال ہو ا ہے۔ یہ یوریشا ریجن کا بلند ترین فعال آتش فشاں ہے اور اس کی ڈھلوان پر تقریباً 80 گڑھے موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :