
ایپل کا امریکا میں مزید 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
جمعرات 7 اگست 2025 12:37

(جاری ہے)
فروری میں ایپل نے اعلان کیا تھا کہ وہ امریکا میں 500 ارب ڈالر سے زائد خرچ کرے گا اور 20 ہزار افراد کو ملازمت دے گا ۔
یہ سرمایہ کاری ان منصوبوں میں توسیع ہے جو ایپل نے 2021 میں اعلان کیے تھے جب اس نے کہا تھا کہ وہ امریکا میں 430 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اور پانچ سال میں 20,000 نئی ملازمتیں پیدا کرے گا۔ ٹم کک نے اوول آفس میں کہا کہ صرف اس سال امریکی کارخانے 19 ارب چپس تیار کرنے جا رہے ہیں جو ایپل کے لیے 12 مختلف ریاستوں میں قائم 24 فیکٹریوں میں بنائی جائیں گی۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ یہ سرمایہ کاری ان کی انتظامیہ کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ اس حتمی مقصد کی جانب ایک اہم قدم ہے کہ جو آئی فون امریکا میں فروخت ہوتا ہے، وہ یہیں بنایا بھی جائے۔بعد ازاں، ٹم کک نے وضاحت کی کہ اگرچہ آئی فون کے کئی پرزے امریکا میں تیار کیے جائیں گے مگر مکمل اسمبلنگ بیرون ملک ہی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ اگر آپ مجموعی طور پر دیکھیں تو ہم یہاں سیمی کنڈکٹرز، گلاس، فیس آئی ڈی ماڈیول تیار کر رہے ہیں اور یہ وہ چیزیں ہیں جو دنیا کے دیگر ممالک میں فروخت ہونے والی مصنوعات کے لیے بھی تیار کی جا رہی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
جاپانی کارسازکمپنی ٹویوٹا نے امریکی ٹیرف کے باعث سالانہ منافع کے تخمینہ میں 14 فیصد کمی کر دی
-
ایپل کا امریکا میں مزید 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
-
گوگل کا مصنوعی ذہانت کی تربیت اور جدید ٹولز تک رسائی کو فروغ دینے کیلئے امریکی تعلیمی اداروں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
-
بھارت چین سے قربتیں بڑھانے کیلئے کوشاں
-
جارجیا میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
"یہ اقدامات بلاجواز، غیر منصفانہ اور غیر منطقی ہیں"
-
امریکا جانے کے خواہش مندوں کیلئے پالیسی سخت کر دی گئی
-
ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
-
سعودی عرب ،آئندہ تعلیمی سال سے سرکاری سکولوں میں دو سمسٹر سسٹم کی منظوری
-
ٹرمپ کی وائٹ ہائوس کی چھت پر چہل قدمی، صحافیوں کے سوالات پر دلچسپ جوابات
-
اسرائیل کا غزہ جنگ کا دائرہ وسیع کرنا ایک اور بڑی تباہی کا باعث بنے گا ، اقوام متحدہ
-
آرامکو کا 2025 کی دوسری سہ ماہی کے لیے شیئر ہولڈرز کو بنیادی منافع کی تقسیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.