اسرائیل کا غزہ جنگ کا دائرہ وسیع کرنا ایک اور بڑی تباہی کا باعث بنے گا ، اقوام متحدہ

بدھ 6 اگست 2025 18:11

اسرائیل کا غزہ جنگ کا دائرہ وسیع کرنا ایک اور بڑی تباہی کا باعث بنے ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)اقوام متحدہ کے اعلی عہدے دار نے اسرائیل کے غزہ میں جنگ کو وسعت دینے کے منصوبے کو غزہ میں مزید تباہی لانے کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست جنگ کو پھیلائے نہیں روکنے کے اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی ریاست کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ پر مکمل قبضے اور حماس کی عسکری قوت کے مکمل خاتمے کے بعد اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرانے کا نیا منصوبہ بنانے کا عندیہ دیے جانے کے بعد اقوام متحدہ کا یہ بیان سامنے آیا ۔

اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے یورپ ، سنٹرل ایشیا اور اور امریکہ میروسلاو جینکا نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہاکہ اسرائیل کا غزہ میں جنگ کو وسعت دینا ایک نئی تباہی کا ذریعہ بنے گا اور لاکھوں فلسطینیوں کی زندگیوں کو مزید خطرات سے دوچار کر دے گی۔جینکا نے زور دے کر کہا کہ غزہ کے مسئلے کا حل فوجی نہیں ہے ۔ نہ ہی فلسطین میں ایک وسیع تر جنگ کسی مسئلے کا حل ہوگی۔