"یہ اقدامات بلاجواز، غیر منصفانہ اور غیر منطقی ہیں"

"بھارت اپنے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے ہر ممکنہ قدم اٹھائے گا" امریکی صدر کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے پر بھارت کا ردعمل

muhammad ali محمد علی بدھ 6 اگست 2025 20:59

"یہ اقدامات بلاجواز، غیر منصفانہ اور غیر منطقی ہیں"
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اگست2025ء) بھارت نے امریکی صدر کے اضافی ٹیرف کے فیصلے کو یہ اقدامات بلاجواز، غیر منصفانہ اور غیر منطقی قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر اضافی 5 فیصد ٹیرف عائد کر کے مجموعی ٹیرف 50 فیصد کر دیے جانے کے فیصلے پر بھارت کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ بھارت کے وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس سے تجارت اور تیل کی خریداری پر بھارت اپنی پوزیشن سے متعلق پہلے ہی وضاحت کر چکا، اس کے باوجودیہ اقدامات بلاجواز، غیر منصفانہ اور غیر منطقی ہیں۔

بھارت اپنے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے ہر ممکنہ قدم اٹھائے گا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت ہر عائد 25 فیصد ٹیرف میں مزید 50 فیصد اضافہ کردیا۔

(جاری ہے)

بھارت پر اب مجموعی امریکی ٹیرف پچاس فیصد ہوگیا۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے روس کے تیل کی خریداری جاری رکھنے پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط بھی کردیے۔ نیا اضافی ٹیرف 27 اگست سے نافذالعمل ہوگا۔ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں بھارت کو دنیا کے سب سے زیادہ ٹیرف لگانے والے ممالک میں سے ایک قرار دیا اور کہا کہ بھارت نے غیر مالیاتی تجارتی رکاوٹیں بھی عائد کی ہوئی ہیں جو امریکی مفادات کے خلاف ہیں۔ صدر ٹرمپ نے بھارت پر روس سے دفاعی سازوسامان اور توانائی خریدنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت روس کا سب سے بڑا توانائی خریدار ہے، جو عالمی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس کے علاوہ بھارت پر ٹیرف کے ساتھ اضافی جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ امریکی صدر نے روس سے تیل خریداری پر بھارت سمیت دیگر ممالک پر 500 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس سے تیل کی خریداری بند نہ کی تو مزید ٹیرف لگے گا۔